Press Release

Commissioner Sargodha Inaugurates Solarization Project at BISE Sargodha

Commissioner Sargodha Inaugurates Solarization Project at BISE Sargodha
چیئرمین ،تعلیمی بورڈ سرگودھا و کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا میں مکمل ہونے والے سولرائزیشن منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بورڈ کے سیکرٹری، متعلقہ افسران اور انتظامی حکام بھی موجود تھے۔کمشنر کو منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ سولرائزیشن منصوبے سے ادارے کے بجلی اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ ماحول دوست توانائی کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔ منصوبہ جدید تقاضوں کے مطابق مکمل کیا گیا ہے جس سے دفتری امور کی انجام دہی مزید مؤثر اور بلا تعطل ممکن ہو سکے گی۔ اس موقع پر کمشنر سرگودھا نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری اداروں میں متبادل توانائی کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے منصوبے کی بروقت تکمیل پر بورڈ انتظامیہ اور متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہا جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین میں تعریفی اسناد اور شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

Event Photo Gallery

9 Photos