Press Release

Worthy Chairman / Commissioner Sargodha Visted Exam Center Govt. Central Model H/S, SGD

Worthy Chairman / Commissioner Sargodha Visted Exam Center Govt. Central Model H/S, SGD
سرگودھا(08 اپریل 2026)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت جاری میٹرک امتحانات کے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ھائر سیکنڈری سکول سرگودھا امتحانی مرکز کا تفصیلی دورہ ۔۔ دورے کے دوران کمشنر نے امتحانی عمل کا جائزہ لیا اور سکیورٹی، شفافیت اور نظم و ضبط کے انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ نقل کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور طلبہ کو پرامن ماحول میں امتحان دینے کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ کمشنر نے مختلف کمروں کا معائنہ کیا اور طلبہ سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شفاف اور منصفانہ امتحانی نظام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سیکرٹری بورڈ ابوالحسن نقوی بھی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے امتحانی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی .

Event Photo Gallery

4 Photos